پنجاب کے سرکاری سکولوں میں انگریزی بہتربنانے کا منصوبہ تیار

منصوبے کے لیے 12 ارب روپے مختص، ڈیجیٹل لرننگ اور نصاب شامل ہیں ، مراسلہ
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں انگریزی زبان کی بہتری کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ کو جدید اور عملی انگریزی زبان سکھائی جائے گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس منصوبے کے لیے 12 ارب روپے کا تخمینہ پیش کیا ہے۔

پروگرام کے تحت طلبہ کو جدید نصاب اور عملی زبان دانی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، جبکہ اساتذہ کو عالمی معیار کے مطابق انگلش لینگویج پروفیشنسی ٹریننگ دی جائے گی۔

سکولوں میں ڈیجیٹل لرننگ اور جدید تدریسی مواد کی فراہمی بھی منصوبے کا حصہ ہے۔اس پروگرام سے لاکھوں طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے اور انگریزی زبان کی مہارت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں صرف 35 فیصد بچے انگریزی پڑھنا اور لکھنا جانتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ انگریزی زبان کی مہارت عالمی مقابلے کی تیاری کی سمت ایک مضبوط قدم ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *