پنجاب حکومت نے 2 مضامین میں فیل ہونیوالے طلباء کیلئے بڑا اعلان

پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے سرکاری کالجوں میں زیرِ تعلیم طلباء کے 2 یا زیادہ مضامین میں فیل ہونے پر سزا کا اعلان کردیا ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ایسے طلباء جنہیں دو یا اس سے زائد مضامین میں‘‘F’’گریڈ ملے گا، انہیں داخلہ بورڈ کو ارسال کرنے کے لیے اہل نہیں سمجھا جائے گا۔
محکمہ نے یہ اقدام تعلیمی کمزوری کو دور کرنے اور مضامین میں کم از کم قابلیت کو یقینی بنانے کے لیے متعارف کرایا ہے۔

نوٹیفکیشن میں غیر حاضری پر جرمانے کا ڈھانچہ بھی واضح کیا گیا ہے۔ جو طلباء کسی بھی امتحانی پرچے سے غیر حاضر ہوں گے، ان پر فی پرچہ 200 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ ماہانہ ٹیسٹ سے غیر حاضری کی صورت میں فی پرچہ 100 روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

اگر کوئی طالبعلم بغیر درست میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرائے امتحان میں شریک نہ ہو، تو اس کی غیر حاضری کو ناکامی تصور کیا جائے گا۔تعلیمی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے، محکمہ نے تمام طلباء کے لیے ماہانہ، دسمبر اور پری بورڈ امتحانات میں شرکت کو لازمی قرار دیا ہے۔ یہ پالیسی صوبے کے تمام سرکاری کالجوں پر یکساں طور پر نافذ ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *