یہ فیصلہ راولپنڈی کے کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کیا گیا، جنہوں نے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کا قائم مقام چارج سنبھالنے کے بعد اصلاحات کی منظوری دی۔
حکام کے مطابق پرچہ لیک، نقل یا کسی بھی قسم کی غفلت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، جبکہ امتحانات کی نگرانی کے لیے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔
ان اقدامات کا مقصد 2026 میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شریک طلبہ کو منصفانہ اور شفاف امتحانی ماحول فراہم کرنا ہے۔


